عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز، نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا

13 Sep, 2021 | 01:29 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کی ہسپتال سے نئی تصویر منظرِ عام پر آگئی جس میں اُن کی حالت تشویشناک لگ رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی ہسپتال سے جاری ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عُمر شریف کے گلے اور ناک میں نلکیاں لگی ہوئی ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ عُمر شریف کی حالت تشویشناک ہے اور اُنہیں دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

 دوسری جانب عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر شریف کو امریکا میں علاج کے لئے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے، وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لئے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا۔

 یاد رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یاداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

مزیدخبریں