کابل ائیرپورٹ پر  پی آئی اے کی پہلی کمرشل فلائٹ  لینڈ کرگئی 

13 Sep, 2021 | 12:55 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی پرواز PK6249  طالبان کے افغانستان آنے والی کابل  ائیر پورٹ پر  پہلی کمرشل پرواز ہے۔

یادرہے پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کمپنی افغانستان میں معمول کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے تیار ہے مگر کابل سے پروازوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔افغانستان سے امریکی افواج اور تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا جسے طالبان حکومت نے قطر اور دیگر ممالک کے تعاون سے فعال کر نے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس سے قبل 3 ستمبر کو افغانستان کی ایک مقامی ائیرلائن اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بحال کر چکی ہے۔

مزیدخبریں