ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی پرواز PK6249 طالبان کے افغانستان آنے والی کابل ائیر پورٹ پر پہلی کمرشل پرواز ہے۔
یادرہے پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کمپنی افغانستان میں معمول کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے تیار ہے مگر کابل سے پروازوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔افغانستان سے امریکی افواج اور تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا جسے طالبان حکومت نے قطر اور دیگر ممالک کے تعاون سے فعال کر نے میں کامیاب رہے ہیں۔
First commercial flight lands after #Qatar runs chartered flights to #Kabul
— Osama Bin Javaid (@osamabinjavaid) September 13, 2021
NOTAM makes insurance cost impossible for commercial ops. #PIA says it's keen to resume regular services, but it's too soon to say how frequently flights b/w the two capitals would operate. #kabulairport pic.twitter.com/YxYeYLd66y
اس سے قبل 3 ستمبر کو افغانستان کی ایک مقامی ائیرلائن اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بحال کر چکی ہے۔