ہرصاحب شعور افغانستان کے حالات اور خصوصا خواتین اور بچوں کی صورت حال کے حوالےسے تشویش کا شکار ہے لیکن ایک معاصر اخبار میں شائع ہونے والی تصویر نے سب سوالات کا خاتمہ کردیا ہے اور تاثر دیا ہے کہ افغانستان میں سب اچھا ہے ۔
تصویر میں ایک خاتون بسکٹ کھا رہی ہیں اور کیپشن ہے کابل میں حالات معمول پر آنے کے بعد ایک خاتون بسکٹ کھا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین اور شہریوں کو زیادہ ڈسٹرب کیا وہ اس تصویر کا کیپشن تھا: ’افغان دارالحکومت میں حالات معمول پر آنے کے بعد ایک خاتون بسکٹ کھا رہی ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا کے صارفین یہ سوال کرتے ہوئے نظر آئے کہ ایک خاتون کے بسکٹ کھانے امن آنے کا نے نتیجہ کیسے اخذ کیا جا سکتا ہے؟فیض اللہ خان نامی صارف نے طنزیہ لکھا کہ ’الحمد اللہ، کابل کے حالات ٹھیک ہو گئے کیونکہ ایک خاتون بسکٹ نوش فرما رہی ہیں۔‘
الحمدللہ ، کابل کے حالات ٹھیک ہوگئے کیونکہ ایک خاتون بسکٹ نوش فرما رہی ہیں ۔۔۔ یعنی کہ کچھ بھی pic.twitter.com/BjD24VTXOb
— Faizullah Khan (@FaizullahSwati) September 12, 2021