تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

13 Sep, 2021 | 10:57 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کانفرنس آج ہوگی, کانفرنس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال , تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا.
صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کانفرنس دوپہر اڑھائی بجے ہوگی جس میں  کورونا کی تازہ ترین صورتحال , تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا.
کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس میں  تمام صوبائی وزرائے تعلیم ،محکمہ صحت کے افسران بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ  پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر بروزبدھ تک بند رہیں گے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ان کا مزید کہنا تھا گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے فیصلہ    وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں