سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ کےحکم کےباوجود والٹن ایئر پورٹ پر تربیتی طیاروں کافلائنگ آپریشن بحال نہ کرنے کا معاملہ ، ڈی جی سول ایویشی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 27 ستمبر کو جواب طلب
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کےحکم کےباوجود والٹن ایئر پورٹ پر تربیتی طیاروں کافلائنگ آپریشن بحال نہ کرنے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نے ڈی جی سول ایویشی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی شوکت علی،مینجر والٹن ایئرپورٹ ملک سلمان سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ عدالتی حکم کے باوجود والٹن ایئر پورٹ کو ابھی تک آپریشنل کیوں نہیں کیا گیا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے ضیاء حیدر رضوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست میں سیکرٹری سول ایوی ایشن اور مینجر والٹن ایئر پورٹ سمیت دیگرز کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے والٹن ایئر پورٹ پر8 ہفتوں کے لئے فلائنگ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دی تھی ،عدالتی حکم کے باوجود فلائنگ آپریشن بحال نہیں کیاگیا، حکم عدولی پر ڈی جی سول،ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ فلائنگ آپریشن بحال کرنے کی دی گئی اجازت پر عملدرآمد کا حکم دے۔