لاہور ٹیکس بار انتخابات، علی احسن رانا نے میدان مار لیا

13 Sep, 2020 | 11:00 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، علی احسن رانا 895 ووٹ لیکر صدر لاہور ٹیکس بار منتخب ہوگئے، نومنتخب صدر علی احسن رانا کو ضیاء حیدر رضوی، عائشہ فضل قاضی گروپ کی حمایت حاصل تھی، لاہور ٹیکس بار کے دیگر چار عہدوں پر محسن ورک اور ڈیموکریٹک گروپ کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

امیدواروں کی کامیابی پر ٹیکس بار کے رہنما محمد محسن ورک ایڈووکیٹ کو مبارکباد دینے والوں کا رات گئے تک تانتا بندھا رہا۔ سٹی فورٹی ٹو نے لاہور ٹیکس بار الیکشن کے تفصیلی نتائج حاصل کرلیے۔ جس کے مطابق علی احسن رانا 895 ووٹ لے کر صدر لاہور ٹیکس بار کے صدر منتخب ہوئےجبکہ صدارتی امیدوار جمیل اختر بیگ 861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

گلباز قیصر 917 ووٹ لے کر نائب صدر لاہور ٹیکس بار منتخب ہوگئے، نائب صدر کے دوسرے امیدوار فہیم ہاشمی 834 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ رانا کاشف 895 ووٹ لے کر لاہور ٹیکس بار کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ دوسرے امیدوار رانا آصف 854 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

شاہ زیب ریاض ایک ہزار ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ فنانس سیکرٹری کے مدقابل امیدوار قدیر آصف 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مقدم منشاء سکھیرا 1056 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری لاہور ٹیکس بار منتخب ہوگئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کےمدمقابل امیدوار احسان سلیم 691 ووٹ لے سکے۔

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کل 1836 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ صدارتی امیدوار جمیل اختر بیگ اور علی احسن رانا پینل ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔

مزیدخبریں