پولیس چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام

13 Sep, 2020 | 07:44 PM

Arslan Sheikh

 ( فہد علی ) شہر میں ڈاکو راج قائم، شاہدرہ کے علاقے ماچس فیکٹری میں دن دہاڑے ڈکیتی، مزاحمت پر شہری زخمی جبکہ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔

شاہدرہ کے علاقے ماچس فیکٹری میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ وہ دو روز قبل گھر سے فیکٹری جانے کے لیے نکلا تو راستے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے یرغمال بنا لیا جبکہ ہاتھا پائی کے دوران ڈاکو نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

 واردات میں ڈاکوؤں نے موبائل فون لوٹ لیاجبکہ پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال ملزمان کوگرفتار نہیں کرسکی۔

شاہدرہ ہی کے علاقے میں موبائل کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکوؤں نے مین بازار فضل پارک میں موبائل شاپ سے 80 ہزار نقدی اور 5 موبائل فونز لوٹ لیے، 2 نقاب پوش ڈاکووں نے موبائل کی دکان میں ڈکیتی کی۔ سٹی فورٹی ٹو کوملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکووں کو دکاندار اور گاہکوں کو یرغمال بناتے اور لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر ڈاکو تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ 

مزیدخبریں