برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

13 Sep, 2020 | 05:22 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) پاکستان سے براہ راست برطانیہ جانے اور آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر، برطانیہ کی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا 10 دسمبر سے پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ، لاہور اور اسلام آباد کے لیے ائیرلائن انتظامیہ کیجانب سے پروازوں کا شیڈول فائنل کر لیا گیا۔

برطانیہ کی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے 10 دسمبر سے پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ائیرلائن انتظامیہ کیجانب سے پروازوں کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے۔ سول ایوی ایشن کیجانب سے اجازت کے بعد بکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ ائیر لائن 10 دسمبر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہلی فلائیٹ آپریٹ کرے گئی۔

 12 دسمبر کو لندن سے اسلام آباد اور 13 دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے فلائیٹ آپریٹ کرے گئی۔ ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں، مانچسٹر سے اسلام آباد ہفتہ وار 4 پروازیں، لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 فلائٹس آپریٹ کرے گی۔

مسافر لاہور سے براہ راست لندن ورجن اٹلانٹک ایئرویز کی اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ کلاس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 

مزیدخبریں