(سٹی42) ) فیس بک کا استعمال بڑوں، بچوں اور خاص کر نوجوان نسل میں بہت پایا جاتا ہے،خواتین میں بھی اس کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے، فیس بک نے طلبا کے لئےشاندار فیچرمتعارف کرایا جس کو ’کیمپس‘ کا نام دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے نیا فیچر متعارف کراتے طالب علموں کی ایک اور مشکل کو آسان کردیا،سماجی رابطے کی وئب سائٹ فیس بک نے طالب علموں کو اپنے ہم جماعت سے رابطے میں رہنے کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کرایا جس کو’کیمپس‘ کانام دیا گیا،اس پر کام کیسے کرنا ساری تفصیلات بھی موجود ہیں۔
سب سے پہلے تو طلباء کواِس نئے فیچرپر اپنی پروفائل بنانا ہوگی اس کام میں مدد کے لئے پروفائل نام،تصویر اور دیگر معلومات اُس کے فیس بُک اکاؤنٹ سے ہی لی جائے گی۔اپنے تعلیمی مضامین اور اس طرح کی دیگر معلومات کو بھی اس میں شامل کرسکتے ہیں اور دنیا بھر میں موجود اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں شیئر کرسکتے ہیں۔اور اس طریقے کے تحت وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں بھی رہ سکتے ہیں۔
اس نئے فیچر کیمپس کی ایک اور خاص بات وہ یہ کہ پروفائل بنانے والے طلباء کی نیوز فیڈ بھی الگ ہوگی جس پر اُن کی تعلیمی مواد سے متعلق معلوماتی پوسٹس ہی کی جائیں اور یہ پوسٹس طلباء کے تعلیمی ادارے اور خود طالب علموں کی طرف سے کی جائیں گی تاکہ ہر ایک معیاری معلومات حاصل ہوسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بُک کا یہ نیا فیچر کیمپس فی الحال امریکا کے چند کالجوں اور یونیورسٹیوں میں رائج ہوا،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیس بک سماجی رابطے کی وہ سائٹ ہے کافی مقبولیت حاصل کرچکی ہے مگر اب دیگر ایپس کے متعارف ہونے پر اکثر صارفین اس کو چھوڑ کر ٹویٹر، انسٹاگرام،زوم، اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک جیسی ایپس کی طرف راغب ہوگئے ہیں۔
فیس بک نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اس نئےزبردست فیچر کو متعارف کرایا تاکہ اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو۔