صرف تین ماہ میں ناقابل یقین حد تک وزن کم کرنیوالی خاتون

13 Sep, 2020 | 02:44 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : موٹاپا کم کرنا اگرچہ جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اگر ٹھان لی جائے تو ہر کٹھن کام آسان ہو جاتا ہے۔ اس کی ایک واضح مثال یہ لڑکی ہے جس نے صرف 3مہینے میں اپنے وزن میں اتنی کمی کر لی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس لڑکی کا نام سعدیہ ہے جو شروع سے ہی موٹاپے کا شکار تھی اور اس کا سائز ایکس ایل تک پہنچ گیا تھا لیکن صرف 3ماہ میں اس کا سائز میڈیم پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعدیہ نے یہ کام کیٹو ڈائٹ پر عمل پیرا ہونے اور ورزش کے ذریعے کیا ہے۔ کیٹو وزن کم کرنے کے لیے ایک ایسا ڈائٹ پلان ہے جس میں لوگوں کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار انتہائی کم کرکے اس کی جگہ چکنائی کو دی جاتی ہے۔ جب جسم میں کاربوہائیڈریٹس کی کمی ہوتی ہے تو جسم خودکار طریقے سے ’ میٹابولک‘ حالت میں چلا جاتا ہے جسے ’کیٹوسس‘ کہتے ہیں۔ اسی مناسب سے اس پلان کو کیٹو ڈائٹ پلان کہا جاتا ہے۔

یاد رہے میل آن لائن کے مطابق یہ بنیادی طور پر ہیڈفونز نہیں بلکہ ایک ایسی ڈیوائس ہے جو ہیڈفونز کی طرح کانوں پر لگائی جاتی ہے۔ یہ ڈیوائس عصبی حصے ’ ویسٹی بیولر‘ (vestibular)کو الیکٹریکل سگنلز بھیجتی ہے۔ ویسٹی بیولر وہ اعصاب ہیں جو دماغ کے اس حصے سے منسلک ہوتے ہیں جو چربی ذخیرہ کرنے اور بھوک جیسے افعال کو کنٹرول کرتا ہے۔ 
 
یہ ہیڈ فونز پہننے کے بعد اس ڈیوائس کے سگنلز کی بدولت آدمی کو بھوک کم لگے گی اور وہ خود کو ’سیر‘ محسوس کیا کرے گا۔ چنانچہ خوراک کم ہوجانے کے نتیجے میں خود بخود اس کا وزن کم ہونا شروع ہو جائے گا۔یونیورسٹی کالج ڈبلن کی ماہر پروفیسر کیرل لی روکس کی زیرنگرانی اس ڈیوائس کے کلینیکل ٹرائیلز جاری ہیں جن میں 200سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں اور ابتدائی نتائج انتہائی شاندار سامنے آئے ہیں۔پروفیسر کیرل کا کہنا ہے کہ اگر حتمی نتائج بھی ایسے ہی حوصلہ افزاءرہے تو یہ ڈیوائس موٹاپے کے علاج میں ایک بڑا بریک تھرو ثابت ہو گی۔

مزیدخبریں