ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکلاء کیلئے سنہری موقع حاصل کرنے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا

وکلاء کیلئے سنہری موقع حاصل کرنے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: وکلاء کےلیے سنہری موقع حاصل کرنے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ، ہائیکورٹ بار کی تین ہزار روپے میں لائف ممبرشپ حاصل کرنے کی آخری تاریخ پندرہ ستمبر ہے۔


 تفصیلات کے مطابق  ہائیکورٹ بارکے ریگولر ممبران،ڈیفالٹر ممبران اور نئی ممبر شپ والےوکلاء 15 ستمبرتک صرف تین ہزار میں لائف ممبرشپ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں، جشن آزادی کی مناسبت سے وکلاء کے لیے لائف ممبرشپ کے حوالے سے آزادی پیکج کا اعلان کیاگیا تھا۔

ہائیکورٹ بار کےعہدے داروں نےوکلاء کے پرزور اصرار پر آزادی پیکج کی تاریخ میں 15 ستمبر تک توسیع کردی تھی، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ہارون دوگل کا کہنا ہے کہ وکلاء کےلیے یہ سنہری موقع ہے، مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، وکلاء بھی ادائیگی کر کے ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیےاہل ہو سکتے ہیں۔

 دوسری جانب سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان،انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے، 29 اکتوبر کوعید میلادالنبی ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ بارکےانتخابات 30 اکتوبرکوہوں گے۔چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سےجاری کیے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق وکلا کی لائف ممبر شپ کےحصول اور واجبات جمع کرانےکی آخری تاریخ17 ستمبرہوگی، اہل ووٹرزکی ابتدائی فہرست 19ستمبر کو آویزاں کی جائے گی، ابتدائی فہرست پراعتراضات 23ستمبرجبکہ اعتراضات پرفیصلے 25 ستمبر کو ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer