علامہ ضمیر اختر نقوی انتقال کرگئے

13 Sep, 2020 | 11:10 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ ضمیر اختر کو طبیعت خراب ہونے پر رات گئے آغاخان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ان کی صحت نہ سنبھل سکی اور وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ علامہ ضمیر اختر کی میت انچولی امام بارگاہ  منتقل کیا جائے گی۔ 

علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے تھے ، انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی پر 300 مختلف کتابیں شائع کی ہیں جن میں ادب، ثقافت ، مذہب ، فلاسفی ، صحافت ، سوشیالوجی شامل ہیں ۔

یاد رہے علامہ ضمیر اختر نقوی سوشل میڈیا کی ’’ڈارلنگ‘‘تھے،انٹرنیٹ صارفین ان سے محبت کرتے تھے،ان کا مشہور ڈائیلاگ ’’یہ تو ہوگا‘‘زبان زدعام ہے۔

مزیدخبریں