ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکو کو ڈکیتی کرنا مہنگا پڑگیا

ڈاکو کو ڈکیتی کرنا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام )لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتےہوئےمبینہ ڈاکوپکڑلیا۔

شہری زین کےمطابق ڈاکوڈکیتی واردات کررہاتھاموقع پرپکڑلیا۔اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس موقع پرپہنچی ڈاکوکوحراست میں لےلیا۔جوہرٹائون کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران شہری نے مبینہ ڈاکو کو دھر لیا،شہری زین کا کہناتھا کہ جوہر ڈی ٹو بلاک میں مسلحہ ڈاکو ڈکیتی کر رہا تھا،ملزم کو ڈکیتی کرتے ہوئے موقع سے پکڑا۔

شہری کا کہناتھا کہ ملزم نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی،کال کرنے پر ڈولفن اور متعلقہ پولیس پہنچ گئی،بعدازاں ملزم کو پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا،پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ  رواں سال کے پہلے ماہ جرائم پیشہ افراد کی تین سو سے زائد ریکارڈ وارداتیں، ماہ جنوری میں 28 افراد قتل اور چار افراد ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ پولیس کی کارکردگی مایوس کن رہی۔لاہور کے باسیوں کے لئے سال دوہزار بیس کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا۔

رواں سال کے پہلے ایک ماہ میں جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کے جان و مال پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ چوری اور ڈکیتی کی سب سے زیادہ وارداتیں صدر ڈویژن میں رپورٹ ہوئیں۔ شہریوں سے نہ صرف راہ چلتے بلکہ دن دیہاڑے گھروں اور جہاں ڈاکوؤں کا دل چاہا لوٹ مار کی گئی۔

پولیس اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے ایک ماہ کے دوران چھ ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران اڑتالیس سو سے زائد مقدمات درج ہوئے تھے۔ چوری اور ڈکیتی کی تین سو سے زائد وارداتوں میں جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کو کروڑوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer