سٹی42: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے بیٹےحمزہ شہباز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، شہباز شریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے،
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کےصدرمیاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور جلد ہی صحتیاب ہوگئے تھے۔
عطااللہ تارڑ نے بھی ٹویٹ کر کے حمزہ شہباز کی حالت کا بتایا اور کہا کہ میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کیا جائے،اور دوسری جانب مریم اورنگزیب نے بھی حمزہ شہباز کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے علاج کی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں،جیل حکام کہتےہیں حمزہ شہباز کےٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ملی، آج کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔