ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے سیکشن4 کے نفاذ کا فیصلہ

ایل ڈی اے سٹی کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے سیکشن4 کے نفاذ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایل ڈی اے سٹی کی اراضی ایکوائر کرنے کے لیےسیکشن چار کے نفاذ کا فیصلہ،  ڈی جی ایل ڈی اے نے اراضی کی کمپلسری ایکوزیشن کے لیے سیکشن چار کے نفاذ کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نے سیکشن چار لگا کر اراضی ایکوائر کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی، فیصلے کے مطابق ڈویلپرز کی جانب سے75 فیصد اراضی ایکوائر کرنے کے بعد باقی 25 فیصد ایل ڈی اے خود کرسکے گا۔ فیصلے کا اطلاق موضع ٹھہ پنجو، سدھڑ اور رکھ جھیڈو میں ہوگا، دوہزار کنال پر فوری طور پر سیکشن چار کا نفاذ کیا جائے گا، دوہزار کنال میں سے پندرہ سو کنال ایکوائر کرکے مسنگ لنکس پورے کیےجائیں گے، ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کی منظوری کے بعد سیکشن چار کا مسودہ اے ڈی سی آر کو بھجوا دیا گیا۔

سیکشن چارکے نوٹیفکیشن کے بعد فوری اراضی ایکوائر کرنا شروع کردی جائے گی، براہ راست اراضی دینے والے مالکان کو اراضی کی عوض فائلیں ملیں گی، سیکشن چار کے نفاذ سے اراضی مالکان کے منصوبے پر تحفظات کا خاتمہ ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer