شاہین عتیق: نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیس میں شامل تفتیش کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دے دی، عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے سلمان رفیق سے تفتیش کی اجازت دے دی۔
پیرا گون سٹی کیس میں گرفتار سلمان رفیق کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوگئیں، نیب نے سلمان رفیق کو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیس میں شامل تفتیش کرلیا، احتساب عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سلمان رفیق ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈائریکٹر رہے۔
اس کمپنی میں کافی بے ضاطگیاں کی گئیں، سلمان رفیق سے اس حوالے سے تفتیش کرنی ہے ، ان سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے، عدالت نے نیب کی درخواست منظور کر لی۔
یاد رہے کہ سلمان رفیق پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔