ضلعی انتظامیہ طلبہ کو سگریٹ فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام

13 Sep, 2019 | 04:22 PM

Shazia Bashir

 (علی اکبر) صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقوں میں سکول یونیفارم میں ملبوس طلبہ میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھنے لگا، انتظامیہ کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ کم عمر بچے سکول یونیفارم میں دوستوں کے ساتھ باآسانی کسی بھی دکان سے سگریٹ خرید لیتے ہیں جو کہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کش لگاتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ سگریٹ نوشی زہر قاتل ہے، چند لمحات کی خوشی ان کے مستقبل کے لیے نقضان دہ ہے۔

حکومت کی جانب سے 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے، تاہم پابندی پر عملدرآمد نہ ہونا انتظامیہ کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے،  والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

مزیدخبریں