(سٹی 42) پنجاب حکومت میں تبدیلی کا سونامی، کابینہ میں ملک اسد کھوکھر کی دبنگ انٹری جبکہ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل اور مشیر وزیر اعلیٰ عون چودھری ایوان اقتدار سے آؤٹ ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک روانگی سے قبل اہم ترین فصیلے کر دیئے، لاہور سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ملک اسد کھوکھر کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا جبکہ عون چودھری کو مشیر کے عہدے سے ہٹا کر سابق رکن اسمبلی آصف محمود کو مشیر وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا، اسد کھوکھر آج صوبائی وزیر کا حلف اُٹھائیں گے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار کے ترجمان شہباز گل نے استعفیٰ دیدیا، پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز گل نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا، شہباز گل پر حکومتی معاملات پر حد سےزیادہ مداخلت کی شکایات تھیں ، جبکہ جماعت کے اندر بھی ان کی مخالفت ان کے استعفی کی وجہ بنی۔