سوشل سکیورٹی کے جنرل باڈی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پرآگئی

13 Sep, 2019 | 03:46 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) سوشل سکیورٹی کے 143 ویں جنرل باڈی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ممبران نے سوشل سکیورٹی انسپکشن پر لگائی گئی پابندی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل سکیورٹی جنرل باڈی کے لیبر لیڈرز ممبران نے صوبائی وزیر انصر مجید خان سے حکومتی فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا، ذرائع کے مطابق انصر مجید خان جنرل باڈی کے ممبران کو تسلیاں اور دلاسے دیتے رہے، لیبر لیڈرز نے 2003 سے 2012 کے درمیان سوشل سکیورٹی انسپکشن پر لگائی پابندی کے نقصانات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

ممبران نے پنجاب ریوینو اتھارٹی کیجانب سے سوشل سکیورٹی کی مراعات جمع کرنے کے منصوبہ کو بھی مسترد کردیا، صوبائی وزیر نے سوشل سکیورٹی انسپکشن کے تمام مسائل سے وزیر اعلی کو آگاہ کرنےکا وعدہ کیا ہے۔

مزیدخبریں