(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئے نوٹیفکیشن میں مدت ملازمت 3 سال ہونے پر اساتذہ کو اپنے سروس کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے زونل ہیڈز متعلقہ اساتذہ کی فائلیں 2 دن کے اندر ڈی ای اوز کے پاس جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر ہونے کے لیے 4 سال سروس کا دورانیہ مکمل کرنا ضروری ہوتا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مدت کم کر کے 3 سال کردی ہے، اس سہولت سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔