مالی بحران، پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان ختم کرنے پر غور

13 Sep, 2019 | 01:30 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض)  پنجاب ایگزمینیشن کمیشن مالی بحران کا شکار، پانچویں جماعت کا  بورڈ امتحان ختم کرنے پر غور، پیک آئندہ سال صرف آٹھویں جماعت کا امتحان منعقد کرائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیک آئندہ سال صرف آٹھویں جماعت کا امتحان منعقد کرائے گا، اس سے قبل پیک ہر سال پانچویں اور آٹھویں دونوں جماعتوں کا امتحان منعقد کراتا تھا، پیک حکام کے مطابق پیف پارٹنر اور پبلک سکولوں کی امتحان کیلئے رجسٹریشن نہیں کی جائے گی، سکول انفارمیشن سسٹم پر پہلے سے رجسٹرڈ طلبا کا امتحان لیا جائے گا،پیک امتحان کیلئے صرف پرائیوٹ سکولوں کےطلبا کی رجسٹریشن کیجائے گی،واضح رہے کہ پیک کے تحت ہر سال 25 لاکھ طلبا امتحان دیتے ہیں۔

دوسری جانب پیک حکام کا کہنا ہے کہ پرائمری اور مڈل کا امتحان منعقد کرانے کے حوالے سے 20 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں