ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگے ہسپتال پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے

 مہنگے ہسپتال پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) بھاری بھر کم فیسیں لینے والے ڈاکٹروں کے بعد  مہنگے ہسپتال بھی پی آر اے کے ریڈار پر آگئے، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 6 ہزار روپے یومیہ روم چارجز وصول کرنے والے ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹس بھجوانے کا عمل شروع کردیا۔

  پی آر اے نے عمر ہسپتال، نصیر ہسپتال، فاروق ہسپتال، نیشنل ہسپتال، ڈاکٹرز ہسپتال سمیت یومیہ روم چارجز کی مد میں 6 ہزار روپے وصول کرنے والے تمام ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹس بھجوائے۔

چیئرمین پی آراے جاوید احمد نے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں 100 بڑے ہسپتالوں کو نوٹس بھیج کر ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جارہا ہے، مرحلہ وار پنجاب کے تمام مہنگے ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا، یومیہ 6 ہزار روپے روم چارجز وصول کرنے والے تمام ہسپتالوں اور 1500 روپے یا اس سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹروں سے 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہیلتھ کیئر کمیشن سے شہر میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے2200 ڈاکٹرز کی تفصیلات حاصل کرکے ان میں سے 900 ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کردیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer