پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں

13 Sep, 2019 | 10:36 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پاک فوج میں5 لیفٹیننٹ جنرلز کی تعیناتیاں کردی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کورکمانڈر راولپنڈی ،لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈرسدرن کمانڈ  اورلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا  کو انسکپٹر جنرل آرمز تعینات کردیاگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر اورلیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹریز  تعینات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں