ترک صدر کا نوازشریف کو ٹیلی فون، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

13 Sep, 2018 | 11:06 PM

Arslan Sheikh

ذیشان نذیر: ترک صدر رجب طیب اردوان کا نوازشریف کو ٹیلی فون، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے اور اہلخانہ کی جانب سے اظہارِ تعزیت

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے اور اہلخانہ کی جانب سے تعزیت کی۔ صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اللہ تعالی نے انہیں اخلاق، پاکیزہ اطوار، رحم دلی اور مہمان نوازی کے اوصاف سے نوازا تھا۔ ان کی وفات یقینا شریف خاندان کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز سمیت دیگر اہلخانہ سے ہمدردی کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر رنج وغم کے جذبات کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔         

مزیدخبریں