امام بارگاہوں میں مجالس کا اہتمام، سکیورٹی کے سخت انتظامات

13 Sep, 2018 | 10:26 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم: ضلعی انتظامیہ کی محرم الحرام کی تیاریاں، ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے روٹ پلان اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ٹھوکر، شادمان اور پانڈو سٹریٹ امام بارگاہ کا دورہ کیا۔  

ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے اے سی سٹی صفدر ورک اور ایڈمن آفیسر امیر علی کے ہمراہ اسلام پورہ پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والے جلوس کے روٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی، سول ڈیفنس، لیسکو اور واسا کے افسران بھی موجود تھے۔

پانڈو سٹریٹ کے بعد ٹھوکر نیاز بیگ پر موجود امام بارگاہ اور قصر بتول امام بارگاہ شادمان کا دورہ کیا، جہاں بانیان مجلس سے ملاقات بھی کی اور جلوسوں کے مکمل روٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، لیسکو، ریسکیو، سول ڈیفنس سمیت دیگر محکموں کو انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات دیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور10 محرم پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں