سرکاری کالجز کے ملازمین کیلئے بڑی خبر

13 Sep, 2018 | 08:04 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: سرکاری کالجز کے جونیئر کلرکس کی 14 ویں سکیل میں ترقیوں کے احکامات جاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن محمد زاہد میاں کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات پر کلرکس کی ترقیوں کے احکامات جاری کیے گئے۔  

25 سرکاری کالجز کے جونیئر کلرکس کی 14 ویں سکیل میں ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، 11 ویں سکیل میں تعینات جونیئر کلرکس کو 14 ویں سکیل میں ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈائیریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زاہد میاں کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترقیوں کی منظوری دی۔

8  کالجز کے جونیئر کلرکس کی ترقیاں مختلف وجوہات کی بناء پر روک دی گئی ہیں،  کمیٹی نے جونیئر کلرکس کی ترقیوں کے لیے ان کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور جن ملازمین کی ترقی روک دی گئی ہے ان کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں