سٹی 42: ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن نے استعفیٰ واپس لے لیا، مائیکل تھامسن نےگورنرپنجاب چودھری سرور سے ملاقات میں استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کے مستعفیٰ پرنسپل مائیکل تھا مسن نے گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور سے ملا قات کی ، ملا قات میں مستعفیٰ پر نسپل نے گورنر پنجاب کی صحت کا پو چھا اور گزشتہ روز اپنے بھیجے گئے استعفیٰ سے متعلق سوال کیا جس پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایچی سن کا لج کا اپنا مقام ہے آپ میرٹ پر داخلے کریں کسی کے دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں ، ہماری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔
جس پر مستعفیٰ پرنسپل ایچی سن کالج نے گورنر پنجاب کا شکر یہ ادا کیا ، اور اپنا استعفیٰ واپس لے لیا،واضح رہے کہ گزشتہ روز کالج پر نسپل ایچی سن ما ئیکل تھا مسن نے اپنا استعفیٰ گو رنر پنجا ب کو ارسال کیا تھا ، بورڈ آف گو رنرز کے ممبران کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر انہوں نے استعفیٰ دیا تھا ، وہ 2016میں کالج کے پر نسپل تعینات ہو ئے تھے۔ اور اب دوبارہ ان کو ایچی سن کالج کا پر نسپل مقررہ کر دیا گیا ہے۔