جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے دعوے نہیں عملی اقدامات کرینگے:وزیر اعلیٰ پنجاب

13 Sep, 2018 | 10:52 AM

M .SAJID .KHAN

سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسےڈپٹی سپیکردوست محمد مزاری کی ملاقات،جنوبی پنجاب کےعوام کی ترقی و خوشحالی کے عزم کااعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب  عثما ن بزدار سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری  کی ملا قات ہو ئی ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے دعوے نہیں عملی اقدامات کرینگے،عوام کوترقی کے سفر میں ساتھ لیکرچلیں گے،انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کریں گے، تعلیمی اداروں،ہسپتالوں میں بہتری لائیں گے،ترقی پنجاب کےہرشہراورہرقصبے کاحق ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھاکہ انہیں پسماندہ علاقوں کی عوام کی ضروریات کااندازہ ہے جنہیں اب دور کردیں گے۔

مزیدخبریں