ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل میں ڈرون حملہ، 67 فوجی زخمی، 9 کی حالت تشویش ناک

Northern Israel, city42
کیپشن: شمالی اسرائیل کے قصبے بِن یامینا میں ایک درون حملہ میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے بعد علاقہ ایمبولینسوں سے بھر گیا۔ اسرائیلی نیوز آؤٹ لیٹ چینل 12 کی ویڈیو سے لی گئی سکرین شوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں  67اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔ بعض میڈیا آؤٹ لیٹس اس حملے میں 4 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دے رہی ہیں۔  پیر کے روز اسرائیلی حکام نے 4 فوجیوں کے اس حملے میں مرنے کی تصدیق کر دی۔ 

ٹائمز  آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق  مزید پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 14 کے قریب معمولی زخمی ہیں ۔

اسی دوران اسرائیل کے وزیر دفاع یواو  گیلنٹ کنے کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ حزب اللہ کے جنگجو  لبنان کے سرحدی دیہات میں واپس نہ آئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بن یامینا کے علاقے میں دھماکا سنائی دیا کہ جس کے بعد دھماکے مقام پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔ حملے کے بعد اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔

 سامنے آنے والی بعض  ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ  زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے

فضائیہ نے شمالی ساحل کے قریب لبنان سے ایک اور ڈرون کو روک لیا
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان سے اسرائیل کے شمالی ساحل پر فائر کیے گئے ایک  ڈرون کو روک دیا ہے۔

یہ وسطی اسرائیل میں ایک اور ڈرون حملے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا ہے جس میں درجنوں  افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔