عمیر افضل :جوہرٹاؤن بی بلاک میں تفریح کیلئےبنایاگیا پارک اندھیروں میں ڈوب گیا
لائٹس نہ ہونےسےتفریحی سرگرمیاں متاثر ہوگئیں ،شہریوں نےپارک آناچھوڑدیا،مرکزی دروازےکاایک حصہ بھی غائب ہوچکا ہے ، حفاظتی جنگلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ پارک کی گھاس بھی عدم توجہ کی وجہ سے غائب ہوچکی ہے ۔ پارک کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے ۔شہریوں نے انتظامیہ سے پارک کی تعمیر ومرمت اور لائٹس لگانے کا مطالبہ کردیا ہے