ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا کی انڈیا ویمنز کو شکست

Australia Women vs India Women, City42, ICC Womens T20 World Cup, Sharjah Stadium, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں انڈیا ویمنز  کی ٹیمسنسنی خیز مقابلہ کے بعد آسٹریلیا ویمنز سے  9 رنز سے  ہار گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ویمنز  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کے ساتھ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں  151  رنز بنا لئے تھے۔  آسٹریلیا کی 8  بیٹرز آؤٹ ہوئیں۔ انڈیا ویمنز کو  7.55 کے مشکل رن ریٹ کے ساتھ کھیلنے کا ٹارگٹ ملا  تھا۔

آخری اوور میں انڈیا ویمنز کو جیتنے کے لئے 14 رنز بنانا تھے، وکٹ پر ہرمن پریت کور کے ساتھ  پوجا وستراکر موجود تھیں۔  دونوں پلئیرز باری باری آسٹریلین باؤلر  انابیل سدرلینڈ کو باؤنڈری لگانے کی کوشش کی لیکن نہ کر سکیں ۔ دوسری گیند پر پوجا وستراکر آؤٹ ہوئیں اور   تیسری گیند پر انابیل کی گیند پر رن بنانے کی کوشش میں  ارون دھتی ریڈی رن آؤٹ ہو گئیں۔ 

انابیل کی چوتھی گیند یارکر تھی جس پر ففٹی کر چکی ہرمن پریت کور صرف ایک سنگل بنا سکیں۔  ہرمن پریت کے باؤلنگ اینڈ پر جانے سے انڈیا کی ٓٓخری دو گیندوں سے 12 رنا بنانے کی موہوم امید بھی دم توڑ گئی۔ ہرمن پریت 54 رنز کے ساتھ انڈیا ویمنز کی ٹاپ سکورر رہیں اور ناٹ آؤٹ واپس گئیں۔ ان کےساتھ شریانکا پٹیل کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤٹ گئیں۔ 

Captionہرمن پریت کور نے آج میچ میں 47 گیندوں سے 54 رنز بنائے جن میں 6 چوکے سامل تھے، وہ آخری گیند تک لڑیں ار ہار کر ناٹ آؤٹ واپس گئیں۔

 آسٹریلیا کی سوفی مولینیکس نے  32 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں اور بیسٹ پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔ 

ٹاس جیت کر خود بیٹنگ

شارجہ سٹیڈیم میں آج شام ہونے والے میچ میں ٹاس آسٹریلیا کی کیپٹن  تاہلیہ میگراتھ نے جیتا تھا اور انہوں نے پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی اوپنر نیتھ مونے تیسرے اوور میں دو کے ذاتی سکور پر آؤٹ ہوئیں، نئی بیٹر جورجیا ورہم بھی کوئی رن بنائے  بغیر اسی اوور میں آؤٹ ہوئیں . د بیتھ مونی کو انڈیا کی  رادھا یادیو نے  شاندار کیچ پکڑ کر واپس بھیجا۔ جورجیا  رینوکا سنگھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ 

دوسری اوپنر  گریس ہیرس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے بعد میں آنے والی بیٹر کیپٹن تہلیہ میگراتھ کے ساتھ  مل کر ٹیم کو دباؤ سے بچایا اور مجموعہ بڑھاتے ہوئے رن ریٹ کو 7 سے اوپر لے گئیں۔

تہلیہ میگراتھ 12 ویں اوور میں 32 رنز بنا کر  وکٹ کیپر رچا گھوش کے ہاتھ سے سٹمپ آؤٹ ہو گئیں۔  گریس ہیرس 14 ویں اوور میں 40 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں۔  ایشلی گارڈنر 15 ویں اوور میں 6 رنز بنا کے آؤٹ ہوئیں۔ ایلیسے پیری 19 ویں اوور میں 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں۔ 

بیسویں اوور میں آسٹریلیا کی دو وکٹیں گریں، انابیل سدرلینڈ  10 رنز اور  سوفی مولینیکس کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئیں۔

فوبی لِشفیلڈ 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ  میگن شوٹ وکٹ پر تو آئین لیکن کوئی بال کھیلے اور کوئی رن بنائے بغیر واپس گئیں۔

انڈیا ویمنز کی باؤلنگ

انڈیا کی باؤلرز  رینوکا سنگھ اور دیپتی شرما نے دو دو بیٹرز کو آؤٹ کیا۔  شریانکا پٹیل، پوجا وستراکر اور رادھا یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  صرف رینوکا سنگھ 6 کا اکانومی ریٹ مینٹین کر سکیں،  شریانکا پٹیل اور ارون دھتی ریڈی کو 8 رنز فی اوور پڑے۔