راؤ دلشاد: وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ڈیرھ گھنٹہ تک جاری رہی، محسن نقوی نے شہباز شریف کو اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس کے متعلق سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، انہوں نے وزیراعظم کو کے پی نیشنل جرگے کے حوالے سے بھی بریف کیا۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایس سی او سکیورٹی کے حوالے اہم ہدایات بھی دیں، اس کے علاوہ ملاقات میں ایس سی او کانفرنس کے غیر ملکی مہمانوں کی خصوصی سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیاگیا۔