ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کی اسد قیصر سے 15 اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کی اپیل

مولانا فضل الرحمان کی اسد قیصر سے 15 اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :  جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر  15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنیکی اپیل کر دی ۔

 ذرائع  کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، آئینی ترمیم کے خدوخال پر مشاورت کی اور کمیٹیوں کی جلد ملاقات پر تبادلہ خیال کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقات پر پابندی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی،  مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے ذاتی معالج کو رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے شنگھائی کانفرنس کے تناظر میں 15 اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کی اپیل کی۔ 

 دوسری جانب مرکزی اسد قیصر نے کہا کہ جےیوآئی کے مسودہ کے اکثر نکات پر دونوں سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، مزید غور و فکر کے لیے 17 اکتوبر کو دونوں جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوگا، مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو پارٹی کے سامنے پیش کروں گا، پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ رواں ماہ 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول ہے اور پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے بھی 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔