ویب ڈیسک : بھارت کی ایک ای-کامرس کمپنی کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے 9 روزہ ’ری سیٹ اینڈ ری چارج‘ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
بھارت کی ایک ای-کامرس کمپنی نے سیلز کا ہدف پورا کرنے پر اپنے ملازمین کے لیے 9 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، یہ چھٹیاں 26 اکتوبر سے 3 نومبر تک ہوں گی۔
بھارتی کمپنی کی جانب سے لنکڈ ان پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ یہ چھٹیاں کمپنی کی جانب سے مسلسل چوتھے سال دی گئی ہیں۔ مزید کہا گیا کہ کوئی لیپ ٹاپ نہیں،کوئی سلیک میسجز اور ای میلز نہیں، کوئی میٹنگ نہیں اور کوئی فون کال نہیں، 9 دن تک کام سے متعلق کچھ نہیں ہوگا، ہم 26 اکتوبر سے 3 نومبر تک اپنی چوتھی 'ری سیٹ اینڈ ری چارج' چھٹیوں پر جارہے ہیں۔
کمپنی نے مزید لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم مکمل طور پر آرام کریں اورخود پر توجہ دیں، یہ چھٹیاں ہمیں ذہنی اور جسمانی طور پر تازگی فراہم کرنے کے لیے ہیں تاکہ ہم نئے سال کا ایک پرجوش آغاز کر سکیں۔