وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ  علی پرویز ملک  کا این اے 119 کا دورہ ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

13 Oct, 2024 | 08:30 PM

 ارباز خان :وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک  نے  این اے 119 کا دورہ  کیا ،باغبانپورہ، چائنہ سکیم، بھگت پورہ، دھرم پورہ، شادی پورہ میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں

وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے این اے 119 کی مختلف یوسیز کا دورہ کیا ۔۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت، ایڈووکیٹ لیاقت اعوان، ملک وسیم، حاجی قیصر، رانا وقاص ہمراہ تھے۔ یوسی 125 میں لیگی رہنما ءساجدہ وسیم کی بہن اوریوسی 128 میں فضل الہٰی کے بھتیجےکی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔

وزیر مملکت علی پرویز ملک نے یوسی 161 میں حاجی ارشاد کے بہنوئی اوریوسی 24 میں مسکین شاہ کے چچا کی فوتگی پر اظہار تعزیت کیا۔ مہر گڈو، محمد اجمل، ماسٹر نثار، حاجی فریاد،محمد کاشف، فرمان شاہ، محمد سید سمیت دیگر ہمراہ تھے۔

پی پی 152 شادی پورہ میں مطلوب جٹ نے علی پرویز ملک کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے خوارک ملک وحید، ناصر جٹ، ملک اعظم، افضال شاہ، محمد علی، چودھری علی جٹ شریک ہوئے ۔ سعادت علی، حاجی اکرم جٹ، ملک ٹیپو، ملک انور، میاں اکبر سمیت دیگر نے شرکت کی۔۔لیگی رہنماؤں نے عوامی مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی ۔

مزیدخبریں