سوزوکی نے اپنی نئی پراڈکٹ ’سوزوکی ایوری‘ لانچ کردی

13 Oct, 2024 | 08:16 PM

ویب ڈیسک : سوزوکی کمپنی کی جانب سے اپنی نئی پراڈکٹ ’سوزوکی ایوری‘ کو لانچ کیا گیا ہے ۔

کمپنی کی جانب سے سوزوکی ایوری کے ایکسٹیریر کو کلاسک کائی کار ڈیزائن کی طرز پر بنایا گیا ہے، اس گاڑی کے فرنٹ پر ہیلوگن ہیڈلائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ سائڈ ڈورز میں کی لیس یعنی چابی کے بغیر کھلنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ اس میں چکور ٹیل لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ 13 انچ سٹیل وِیلز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ سوزوکی ایوری کے اندر فیبرک سیٹس لگائی گئی ہیں جبکہ گاڑی میں فرنٹ سیٹ کو چار جانب ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سوزوکی ایوری میں پانچ سیٹ بیلٹس، اے سی، ایک ایئر بیگ، دو کپ ہولڈرز اور ایم پی تھری آڈیو سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ 

اس گاڑی کا انجن 660 سی سی ہے۔ اس گاڑی کو شہر کے اندر معمول کے کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ پاکستان میں سوزوکی ایوری وی ایکس آر وی وی ٹی کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جبکہ ایوری وی ایکس کی قیمت 27 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

قبل ازیں سوزوکی بولان کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد اس بات کا قوی امکان تھا کہ سوزوکی کی جانب سے بولان کی جگہ ایوری کو لانچ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں