راو دلشاد: وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی گورننگ باڈی کا 99واں اجلاس ہوا۔رواں مالی سال کیلئے34ارب 73 کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پھاٹا سے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کا پلان طلب کرلیا۔ اجلاس میں" اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کی منظوری دی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ "اپنی چھت اپنا گھر" پورٹل پر5لاکھ 44 ہزار لوگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔ پروگرام میں گھر بنانے کے لئے2لاکھ80ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس پروگرام کے لئے ڈرافٹ ایپلی کیشن 76ہزار سے زائد ہیں۔
گورننگ باڈی کے اجلاس میں پھاٹا کو معاہدہ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے درخواست دہندگان کے قواعد کی تصدیق کے عمل کوبروقت اورتیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری ودیگر شریک تھے