سٹی42: انگلینڈ کے پاکستان ٹور کے دوران ہی قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں نے کئی سوال پیدا کر دیئے ہیں ۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انگلینڈ کے ساتھ باقی دو ٹیسٹ میچوں کے لئے نو تشکیل شدہ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
قومی کرکٹ کرکٹ کے معاملات سے واقفیت رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ از خود ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے ہیں جبکہ بابر اعظم اور سرفراز احمد کو مینیجمنٹ نے ریسٹ دینے کی غرض سے آئندہ دو ٹیسٹ میچوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ن دونوں فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔ دونوں فاسٹ باؤلر نے خود قومی سیلکؤیکٹرز سے درخواست کی کہ انہین انگلینڈ کے پاکستان ٹؤر کے باقی دو ٹیسٹ میچوں میں نہ کھلایا جائے۔ واضح رہے کہ آج صبح تک دونوں فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آ سکیں۔
پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ بابر اعظم اپنی جنریشن کے بہترین بلے باز ہیں اور پی سی بی چاہتا ہے کہ ذہنی طور پر تروتازہ بابر مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرے۔
پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے ایک چیلنجنگ کام رہا ہے، انہیں کھلاڑیوں کی موجودہ شکل، سیریز میں واپسی کی عجلت اور پاکستان کے 25-2024 کے بین الاقوامی شیڈول پر غور کرنا تھا۔ ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا۔
ملتان ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے دونوں فاسٹ باؤلر انگلینڈ کے بیٹرز کو جلد آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تھے جبکہ بابر اعظم دونوں اننگز میں بڑا مجموعہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔