ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریٹر اقبال پارک میں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

گریٹر اقبال پارک میں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد:گریٹر اقبال پارک میں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔پنجاب حکومت نے آڈٹ رپورٹ2020،21پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گریٹر اقبال پارک منصوبہ میں 3 ارب تک مالی بےضابطگیاں کی گئیں،8کروڑ 44 لاکھ کے اخراجات کا ریکارڈ آڈٹ رپورٹ کو فراہم نہیں کیا گیا۔
پارک کی تعمیر میں21 کروڑ98 لاکھ سے زائد ممنوعہ اشیا پر غیر قانونی استعمال کیے گئے ہیں ۔17کروڑ 58 لاکھ سے زائد کی ادائیگیاں تنخواہوں کی تقسیم میں ہوئیں۔رولزکی خلاف ورزی کرتےہوئےپارک کےافتتاح پر1کروڑ12لاکھ سےزائدخرچ کیےگئے۔گریٹراقبال پارک کی انتظامیہ نے25کروڑنجی فرمزکوغیرقانونی ایڈوانس کےطورپرد ے دیے گئے 10کروڑ 91 لاکھ ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر اضافی دیئے گئے۔نیشنل ہسٹری میوزیم کی سروسزکیلئے7کروڑ85لاکھ سےزائداضافی ادائیگی کی گئی۔گریٹراقبال پارک انتظامیہ نےسیلزٹیکس کی مدمیں5کروڑ26لاکھ سےزائدکی ادائیگی نہ کی۔2ارب 6 کروڑ سے زائد مالیت کے تعمیراتی کام ٹھیکیداروں کو دیئے گئے۔پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیراتی کام ٹھیکیداروں کو دیئےگئے۔31کروڑ 95 لاکھ ٹینڈرز کے بجائے کوٹیشن کے بنا کر سُپر اشیا کی خریداری کی گئی۔۔25کروڑ53لاکھ سےزائد  روپوں سے پارک کےمعاملات چلانےکےبجائےنجی کمپنی کی توسیع کی گئی