پنجاب میں بجلی کی بسیں ورلڈ بینک کے قرض سے چلیں گی

13 Oct, 2024 | 06:58 PM

Waseem Azmet

راؤ دلشاد:    پنجاب کے بڑے شہروں میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے ورلڈ بینک پنجاب حکومت کو 300 ملین ڈالر  کا سافٹ لون دے گا۔
     پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان بجلی سے چلنے والی بسیں پبلک ٹرانسپوٹ کے لئے چلانے کی غرض سے  تین سو ملین ڈالر مالیت کے سوفٹ لون  کا ایگریمنٹ طے ہو چکا ہے۔ اس نرم شرائط کے قرضے کے ساتھ ورلڈ بینک پنجاب کی حکومت کو مشیر بھی فراہم کرے گا۔ قرض پر سود دو فیصد سالانہ ہو گا۔ اس قرض کا مقصد پنجاب مین سموگ میں کمی کرنے کے لئے فوسل فیول کا استعمال کم کرنا ہے۔

معاہدہ کے مطابق ورلڈ بینک پنجاب حکومت کو 300 ملین ڈالر سوفٹ لون دےگا جس سے بجلی سے چلنے والی بسیں خریدی جائیں گی اور ان بسوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال کرنے کے لئے سسٹم بنایا جائے گا۔  پنجاب کی حکومت  یہ قرض 25 سال میں واپس کرنے گی۔ قرض کی واپسی میں تاخیر ہونے کی صورت مین مزید پانچ سال کی رعایت مل سکے گی۔

اس ْقرض کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کاکہنا تھا کہ ورلڈ بینک الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے کنسلٹنٹسی بھی فراہم کرے گا ۔  بینک الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے لیتتھیم بیٹریز کی پروڈکشن اور ڈسپوزل پر گائیڈ لائنز فراہم کرے گا۔ ورلڈ بینک کا وفد سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کر چکا ہے۔

پنجاب کی حکومت لاہور شہر اور پنجاب کے دوسرے کئی شہروں میں بجلی سے چلنے والی بسیں لوکل ٹرانسپورٹ سسٹم میں چلانے کے ساتھ انٹر سٹی الیکٹرک بسیں بھی چلانا چاہتی ہے جس کے لئے ہزاروں الیکٹرک بسیں درکار ہیں۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت زیادہ سے زیادہ الیکٹرک بسیں حاصل کر کے پبلک ترانسپورٹ سسٹم مین لانے کے لئے ورلڈ بینک کے اس قرضے سے آگے بھی سرمایہ کاری کے کئی آپشنز کو دیکھ رہی ہے جن مین چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ 

مزیدخبریں