گورنر پنجاب ٹانگ نہ اڑائیں ،انتظامی امور کیسے چلانے ہیں مریم نواز جانتی ہیں ،عظمیٰ بخاری

13 Oct, 2024 | 06:49 PM

 راو دلشاد: صوبائی وزیر اطلاعات عظمی ٰبخاری نے کہاہےکہ گورنر پنجاب خواہ مخواہ ٹانگ نہ اڑائیں۔ جہاں آپ کی 16 سال سے حکومت ہے ۔وہاں کا سکول سسٹم آج بھی 19 ویں صدی کے طرز پر چل رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر رد عمل دیتے کہا گورنر پنجاب خواہ مخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، ان کا انتظامی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ تحریک انصاف والے کام گورنر پنجاب نے شروع کر دیئے ہیں۔ سندھ کے اندر سکولز میں جانور بندھے نظر آتے ہیں اور امتحانات میں نقل اور پورے کے پورے سینٹرز کا بکنا رواج ہے۔پنجاب کے 7 اضلاع شرح خواندگی میں آج بھی ٹاپ پر ہیں ۔ سندھ میں تو سرے سے سکولز ہی موجود نہیں ہیں ۔

 عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے طلبہ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں،لیپ ٹاپس، وظائف، سکوٹیز مل رہے ہیں۔ صوبے کے انتظامی امور کیسے چلانے ہیں، مریم نواز بہت اچھے سے جانتی ہیں۔

مزیدخبریں