کسی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او کانفرنس کے بعد کرے ، اسحاق ڈار

13 Oct, 2024 | 06:49 PM

ویب ڈیسک : نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے ۔ 

اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا نے ایس سی او سمٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا، ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہیں ، شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی 2014 والے کام کررہی ہے، احتجاج اور دھرنوں کے لیے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، ریاست پر حملہ کرکے ایک جماعت نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے ۔ 

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے، کئی سال بعد پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ، شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم اجلاس سے ایک دن پہلے کل آرہے ہیں، چین کے وزیراعظم پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ بھارتی وزیرخارجہ کی دو طرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پر احتجاج مثبت پیغام نہیں ، غلطیاں دہرانے کی بجائے یہ لوگ اپنی اصلاح کریں، کسی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او کانفرنس کے بعد کرے ۔ 

مزیدخبریں