کمرشل گاڑیاں  چھینے اور چوری ہونے کی وارداتیں بڑھ گئیں 

13 Oct, 2024 | 05:25 PM

اسرار خان :لاہور میں اسلحہ کی نوک پر کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتیں بھی جاری ہیں ۔ رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 32 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں

پولیس ریکارڈ کے  مطابق مختلف علاقوں سے 9 ماہ کے دوران 1192 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے،کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 12 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔صدر ڈویژن کمرشل گاڑیاں چھیننے کی 7 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،اقبال ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن سے 4، 4 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں، 

سول لائنز ڈویژن میں 3، سٹی ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چھیننے کی 2 وارداتیں ہوئیں،کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 281 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی 277 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،اقبال ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 192 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سول لائنز ڈویژن سے 159، کینٹ ڈویژن سے 154 کمرشل گاڑیاں چرائی گئیں،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 9 ماہ کے دوران کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 129 مقدمات درج ہوئے،

مزیدخبریں