حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، حافظ نعیم الرحمٰن

13 Oct, 2024 | 05:20 PM

سٹی 42  : امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی،مزید آئی پی پیپز کے معاہدوں کو ختم کر کے عوام کو ریلیف دینا ہو گا ۔  

حافظ نعیم الرحمن نے ملک بھر میں آن لائن ارکان سے خطاب کیا۔کراچی ،لاہور ،اسلام آباد ، پشاور ، کوئٹہ سمیت ملک بھر سے 47 ہزار مرد اور 7 ہزار خواتین نے ارکان آن لائن اجتماع ارکان میں شرکت کی ۔

 حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک کا مقصد عوام کو حق دلانا ہے ،جب تک راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوگا جہدوجہد جاری رہے گی۔جماعت اسلامی کی ممبرشپ کمپین میں عوام کی بڑے پیمانے پر دلچسپی خوش آئندہ ہے، جماعت اسلامی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے پُرامن مزاحمتی تحریک کا حصہ بنیں۔جماعت اسلامی ملک بھر میں اپنے ہی پلیٹ فارم سے سیاسی کرے گی۔عوامی تحریک ہو یا کوئی مؤقف ہو یاتحریک چلانا ہو جماعت اسلامی  اپنے ہی پلیٹ فارم سے سیاسی مزاحمت کرے گی۔

 امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہم ضرورت کے مطابق مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کے پاس جائیں گے اور ملاقاتیں بھی جاری رکھیں گے۔جماعت اسلامی اپنی پالیسی کے مطابق انتخابات میں کسی بھی پارٹی سے کوئی الائنس نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں