رومیل الیاس: غازی آباد میں گھر آئے مہمان نے 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ۔ اہل خانہ نے لاہورپریس کلب کے باہر احتجاج کیا
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو گھر کی نچلی منزل میں اکیلا پا کر ملزم خالد نے دست درازی کی،ملزم نے میری بیٹی کو حراساں کیا اور زبردستی زیادتی کی کوشش کی،لڑکی کی چیخ و پکار سن کر بالائی منزل سے والدہ نیچے آئی تو ملزم فرار ہوگیا،ایف آئی آر کے باوجود تھانہ غازی آباد پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی ہے ۔ملزم خالد اور اسکے ساتھیوں نے مقدمہ درج کروانے کی پاداش میں مجھ پر حملہ کیا،مسلح ملزمان نے پستول کے بٹ اور ڈنڈے کے وار کر کے ناک اور انگلی توڑ دی،ملزمان مجھے نیم بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ،اس واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج ہے،آئی پنجاب سے اپیل ہے نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری یقینی بنائیں