’سی پیک پاکستان اور چین کی ہی نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے‘

13 Oct, 2024 | 04:06 PM

اویس کیانی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کی ہی نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔ 

عطاءاللہ تارڑ نے چائنہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دہائیوں پر محیط ہے، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی نسل در نسل آگے منتقل ہو رہی ہے، پاکستان اور چین کے عوام کا ایک دوسرے سے جذباتی لگاؤ ہے، چین نے ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک دونوں ملکوں کی قربت اور مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے لگائے گئے ۔ سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں سے توانائی کے مسائل ختم ہوئے ۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2013ءمیں 8 سے 19 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی معاشی بہتری میں چین کا اہم کردار ہے، پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سی پیک کے اگلے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مفید بات چیت ہوئی ۔

مزیدخبریں