ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

 ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام اباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ 

ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 54 ڈینگی کے  مریض رپورٹ ہوئے، اسلام اباد میں  ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 18 ہو گئی۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 33 افراد کو متاثر کیا، جس کے بعد دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 250 ہو گئی۔ اسکے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 21  افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا، جس کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 758 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں ڈینگی سے 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین متاثر  ہیں ۔