گھریلو تنازع پر سسرالیوں کا داماد پر تشدد

13 Oct, 2024 | 03:08 PM

وقاص احمد: لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے میں سسرالیوں نے داماد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو تنازع پر سسرالیوں نے داماد  40سالہ عمر حیات پر تشدد کرتے ہوئے اُس کا سرپھاڑ دیا جس کے نتیجے میں اُسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے تشدد کیا اور بعد میں سر پھاڑ دیا، سسرالیوں کو عمر حیات پر بیوی سے جھگڑا کرنے کا رنج تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں