باسم سلطان: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں کارروائیاں جاری ہیں۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں کارروائیاں جاری ہیں۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔
رواں ماہ کے دوران 300 گاڑیاں بند کی گئی ہیں، جبکہ 400 سے زائد گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے ہیں جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 39 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اس ماہ 3 ہزار گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کیا گیا، جس میں تقریباً 2 ہزار گاڑیوں کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔